Thursday , November 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / سشیل کو ریو کی فہرست سے حذف نہیں کیا : ڈبلیو ایف آئی

سشیل کو ریو کی فہرست سے حذف نہیں کیا : ڈبلیو ایف آئی

نئی دہلی ، 12 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) نے آج تردید کردی کہ امکانی اولمپک اتھلیٹس کی ایسی کوئی فہرست انڈین اولمپک اسوسی ایشن (آئی او اے) کو بھیجی گئی ، جس میں سشیل کمار کا نام شامل نہیں، اور زور دے کر کہا کہ دو مرتبہ کے میڈلسٹ ریو گیمز کیلئے دعوے داری سے ابھی خارج نہیں ہوئے ہیں۔ ڈبلیو ایف آئی نے وضاحت کی کہ یہ یونائیٹیڈ ورلڈ ریسلنگ کیلئے معمول کا عمل ہے کہ اُن تمام کی فہرست آئی او اے کو بھیجی جائے جنھوں نے مختلف اولمپک کوالیفائنگ ٹورنمنٹس میں اپنے متعلقہ وزن کے زمروں میں مقامات حاصل کئے ہیں۔ ڈبلیو ایف آئی اسسٹنٹ سکریٹری ونود تومر نے نیوز ایجنسی ’پی ٹی آئی‘ کو بتایا کہ ممکنہ اتھلیٹس کی فہرست ڈبلیو ایف آئی نہیں بلکہ یونائیٹیڈ ورلڈ ریسلنگ کی طرف سے بھیجی جاتی ہے۔ فیڈریشن نے زور دیا کہ ممکنہ اتھلیٹس کی فہرست میں سشیل کا نام شامل نہ ہونے کا مطلب نہیں کہ وہ ریو کو نہیں جائیں گے۔ اور مزید کہا کہ صدر فیڈریشن برج بھوشن شرن سنگھ ٹرائلز کے انعقاد کے تعلق سے فیصلہ کریں گے۔ سشیل کو 74kg فری اسٹائل کیٹگری میں نرسنگھ یادو سے مسابقت کا سامنا ہے۔

TOPPOPULARRECENT