Tuesday , November 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / سشیل کی گولڈن ہیٹ ٹرک،راہول بھی کامیاب

سشیل کی گولڈن ہیٹ ٹرک،راہول بھی کامیاب

گولڈ کوسٹ۔12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) ہندستان نے21 ویں دولت مشترکہ کھیلوں کے کشتی کے مقابلہ میںآج شاندار آغاز کیا اور اسٹار پہلوان سشیل کمار( 74 کلوگرام) اور راہول اوارے (57) نے ملک کے لئے گولڈ میڈلس حاصل کئے جبکہ ببیتا کماری پھوگاٹ (53) نے سلور اور کرن (76) نے برونز میڈل جیتے ۔سشیل اور راہول کے گولڈ میڈلس کے ساتھ اب ہندستان کے گولڈ کوسٹ میں 14 گولڈ میڈلس ہو گئے ہیں اور وہ ٹیموں کے جدول میں تیسرے مقام پر مضبوط ہو گیا ہے ۔ہندستان گزشتہ گلاسگو دولت مشترکہ کھیلوں کے 15 گولڈ میڈلس سے اب صرف ایک میڈل پیچھے ہے ۔ہندستان کی گولڈ میڈلس کے لحاظ سے یہ اب تک کی پانچویں بہترین کارکردگی ہو چکی ہے جبکہ اب کھیلوں میں تین دن باقی ہیں ۔ہندستان نے 1990 میں آکلینڈ میں 13 گولڈ میڈلس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔سشیل نے فائنل میں جنوبی افریقہ کے بوتھا جوھانیس کو صرف 80 سیکنڈ میں 10-0 سے شکست دے کر دولت مشترکہ کھیلوں میں اپنی گولڈن ہیٹ ٹرک مکمل کر لی۔سشیل نے اس سے پہلے 2010 دہلی دولت مشترکہ کھیلوں میں 66 فری اسٹائل کلاس میں اور 2014 گلاسگو دولت مشترکہ کھیلوں میں 74 کلوگرام کلاس میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔مسلسل دو مرتبہ اولمپک میڈل فاتح سشیل نے فائنل میچ میں میٹ پر آتے ہی بوتھا کے خلاف 6-0 کی ابتدائی برتری بنائی اور پھر انہیں مکمل طور کنٹرول کرتے ہوئے اسکور8-0 اور پھر10-0 کیا اور بغیر پسینہ بہائے 80 سیکنڈ میں گولڈ میڈل ہندستان کی جھولی میں ڈال دیا۔سشیل نے اتنی تیزی کے ساتھ مقابلہ ختم کیا کہ ناظرین بھی حیران رہ گئے ۔سشیل نے گلاسگو میں گولڈ میڈل جیتنے کے تین سال بعد دولت مشترکہ چمپئن شپ میں واپسی کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیتا تھا۔اس کے بعد انہوں نے قومی چمپئن شپ میں گولڈ جیتا لیکن پھر اپنے گھٹنے کی چوٹ کی وجہ سے پرو کشتی لیگ اور ایشیائی چمپئن شپ میں حصہ نہیں لیا۔ جب سشیل پر سوال اٹھائے جانے لگے تو انہوں نے براہ راست جواب نہ دیتے ہوئے گولڈ کوسٹ میں اپنی سنہری کارکردگی سے ناقدین کو شکست دی۔اپنے پہلے مقابلے میں سشیل نے کینیڈا کے جیوون بیلفور کو 11-0 سے ، کوارٹر فائنل میں پاکستان کے محمد اسد بٹ کو 10-0 سے ، سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے کونور ایونز کو چت کرکے اور فائنل میں جوھانیس کو 10-0 سے ناک آؤٹ کر کے اپنا خطاب برقرار رکھا۔سشیل سے پہلے راہول نے ہندستان کو 57 کلوگرام کلاس میں کشتی کا پہلا گولڈ میڈل دلایا۔راہول نے کینیڈا کے اسٹیون تاکاہاشی کے سخت چیلنج پر 15-7 سے قابو پاتے ہوئے سنہری کامیابی حاصل کی جو ان کا دولت مشترکہ کھیلوں میں پہلا گولڈ میڈل بھی ہے ۔اس سے پہلے وہ دولت مشترکہ چمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت چکے ہیں۔ہندستانی پہلوان نے پہلے راؤنڈ میں 2-0 کی برتری بنائی ۔گولڈ میڈل جیتنے کے بعد راہول جب پوڈیم پر کھڑے ہو رہے تھے تو ان کی آنکھوں سے آنسو چھلک آئے ۔خواتین میں ہندوستان کی گولڈ میڈل امید اور گزشتہ چمپئن ببیتا کماری خطاب کا دفاع نہیں کر سکیں اور انہیں 53 کلو وزن کے زمرے میں گولڈ میڈل میچ میں ہار کر سلور میڈل پر اکتفا کرنا پڑا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT