Tuesday , December 12 2017
Home / Top Stories / سعد الحریری لبنان واپس ، یوم آزادی تقاریب میں شرکت

سعد الحریری لبنان واپس ، یوم آزادی تقاریب میں شرکت

 

بیروت ۔ 22 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم لبنان سعد حریری اپنے استعفے کے بعد پہلی بار لبنان واپس آئے اور اب وہ اپنے حیران کن فیصلہ اور سعودی عرب میں اپنے قیام میں توسیع سے متعلق وضاحت پیش کریں گے۔ یاد رہے کہ سعودی عرب سے 4 نومبر کو ایک ٹیلی ویژن خطاب کے دوران انہوں نے اپنے استعفیٰ کا اعلان کیا تھا اور اس کے بعد دارالخلافہ ریاض میں ہی مقیم تھے۔ اس طرح موصوف دو ہفتوں تک وہاں قیام کے بعد پیرس روانہ ہوئے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ حریری کے استعفیٰ نے عوام کو حیرت زدہ کردیا تھا جبکہ عوام کا ایک گوشہ ایسا بھی تھا جس نے حریری کے سعودی عرب میں پراسرار قیام کیلئے سعودی عرب پر یہ الزام بھی عائد کیا کہ اس نے حریری کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ بہرحال حریری نے آج ان قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا کہ انہیں سعودی عرب میں قید رکھا گیا تھا اور وعدہ کیا کہ وہ بروقت لبنان پہنچ جائیں گے تاکہ یوم آزادی کی تقاریب میں شریک ہوسکیں۔ وعدہ پر عمل آوری کرتے ہوئے ان کا طیارہ بیروت کی سرزمین پر نصف شب اُترا۔ یہ توثیق ان (حریری) کے دفتر سے کی گئی۔ موصوف یوم آزادی کے موقع پر فوجی پریڈ کا مشاہدہ بھی کریں گے اور بعدازاں قصر صدارت میں روایتی استقبالیہ میں بھی شرکت کریں گے۔

ٹرمپ اور پوٹن کی شام میں اقوام متحدہ کی اہمیت پر بات چیت
واشنگٹن۔ 22نومبر(سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے ہم منصب ولادیمیر پوٹن سے شام میں خانہ جنگی کے حل میں اقوام متحدہ کی امن مساعی اہمیت پر زور دیا۔وہائٹ ہاوس نے آج ایک بیان میں کہا کہ دونوں لیڈروں نے نصف گھنٹے سے بھی زیادہ وقت تک فون پر اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) جیسی تنظیموں کے خلاف لڑائی میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کی۔اس کے علاوہ پوتن اور ٹرمپ نے یوکرین میں امن حاصل کرنے اور شمالی کوریا پر اپنے نیوکلیئر پروگرام کو ختم کرنے کے لئے دباؤ بنائے رکھنے کی ضرورت پر بھی بات چیت کی۔

TOPPOPULARRECENT