Saturday , July 21 2018
Home / Top Stories / سعد الحریری کی یوم آزادی پر وطن واپسی، صدر فرانس سے ملاقات

سعد الحریری کی یوم آزادی پر وطن واپسی، صدر فرانس سے ملاقات

بیروت ۔ 18 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : لبنان کے وزیراعظم سعد الحریری جو دو ہفتہ قبل سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ڈرامائی طور پر اپنے استعفیٰ کا اعلان کرنے کے بعد تقریبا دو ہفتوں تک وطن واپس نہیں ہوسکے تھے آج فرانس روانہ ہوگئے ۔ اس دوران لبنان کے صدر مائیکل عون کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حریری چہارشنبہ کو یوم آزادی لبنان کے موقع پر وطن واپس ہوں گے ۔ صدارتی دفتر کے بیان کے مطابق سعد الحریری نے ریاض سے پیرس پہونچنے کے بعد صدر مائیکل عون سے فون پر بات چیت کی اور مطلع کیا کہ یوم آزادی تقاریب میں حصہ لینے کے لیے چہارشنبہ کو بیروت میں موجود رہیں گے ۔انہوں نے پیرس میں صدر فرانس میکرون سے ملاقات کی اور ان کے تعاون پر اظہار تشکر کیا ۔ انہوں نے دو ہفتہ قبل ریاض میں اپنے استعفیٰ کا حیرت انگیز اور ڈرامائی انداز میں اعلان کیا تھا جس کے بعد یہ الزامات عائد کئے جانے لگے تھے کہ انہیں سعودی عرب میں یرغمال بناکر رکھا گیا ہے ۔ فرانس کے صدر ایمنیول میکرون کی دعوت پر وہ یہاں پہونچے ہیں۔ حریری اور ان کی بیوی لارا کل رات دیر گئے ریاض سے پرواز کے بعد آج صبح پیرس پہونچے ۔

TOPPOPULARRECENT