Wednesday , June 20 2018
Home / عرب دنیا / سعودیہ : دہشت گردی پر 24 ملزمان کو قید

سعودیہ : دہشت گردی پر 24 ملزمان کو قید

ریاض۔ 4 ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) سعودی عرب میں انسداد دہشت گردی کے مقدمات کی سماعت کرنے والی خصوصی فوج داری عدالت نے 22 سعودی شہریوں، ایک امریکی اور ایک یمنی کو دو سے27 سال قید کی سزائوں کا حکم دیا ہے۔ ان پر دارالحکومت میں دہشت گردی کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ملزمان کیخلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ چلای

ریاض۔ 4 ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) سعودی عرب میں انسداد دہشت گردی کے مقدمات کی سماعت کرنے والی خصوصی فوج داری عدالت نے 22 سعودی شہریوں، ایک امریکی اور ایک یمنی کو دو سے27 سال قید کی سزائوں کا حکم دیا ہے۔ ان پر دارالحکومت میں دہشت گردی کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ملزمان کیخلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ چلایا گیا۔ ان پر اہم شخصیات پر حملوں، تیل پائپ لائنوں کو بم دھماکوں سے تباہ کرنے، اہم حکومتی اور ریاستی تنصیبات پر حملے، ولی الامر کے خلاف بغاوت، سعودی عرب اور بحرین میں دہشت گردی کیلئے خفیہ گروہ تشکیل دینے، غیر قانونی طور پر اسلحہ اور رقوم جمع کرنے اور عام شہریوں کو حکومت کیخلاف اکسانے جیسے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT