Tuesday , November 21 2017
Home / عرب دنیا / سعودیہ : فائرنگ میں تین زخمی ، دو ہندوستانی شامل

سعودیہ : فائرنگ میں تین زخمی ، دو ہندوستانی شامل

ریاض ۔ 10 نومبر۔(سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے مشرقی گڑبڑ زدہ قاطف خطہ میں نامعلوم بندوق برداروں نے سکیورٹی پرسونل پر فائرنگ کردی جس میں تین افراد زخمی ہوگئے جن میں دو ہندوستانی شامل ہیں۔ دریں اثناء وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایا کہ شیعہ کی اکثریت والے قاطف خطّہ کے الخوالدیدہ ضلع میں گشت پر رہنے والے سکیورٹی فورسس کو نشانہ بنایا گیاجس کی وجہ سے وہاں سے گزرنے والے تین افراد زخمی ہوگئے جن میں ایک پولیس اہلکار اور دو ہندوستانی شہری شامل ہیں جنھیں فوری طورپر ہاسپٹل سے رجوع کیا گیا جہاں اُن کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے ۔ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے ۔

TOPPOPULARRECENT