سعودیہ میں تارکین وطن ہر 24 منٹ میں ایک جرم کے مرتکب

ریاض۔ 3 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) سعودی وزارت انصاف کی ایک رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں مقیم غیرملکی تارکین وطن ہر 24 منٹ کے بعد ایک جرم کے مرتکب ہوتے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہر روز تقریبا 54 جرائم کے پیچھے غیر ملکی تارکین وطن کا ہاتھ ہوتا ہے۔سال 2013-14 کا احاطہ کرنے والی اس رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک سال کے دوران غیر ملکی تارکین وطن نے 18981

ریاض۔ 3 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) سعودی وزارت انصاف کی ایک رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں مقیم غیرملکی تارکین وطن ہر 24 منٹ کے بعد ایک جرم کے مرتکب ہوتے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہر روز تقریبا 54 جرائم کے پیچھے غیر ملکی تارکین وطن کا ہاتھ ہوتا ہے۔سال 2013-14 کا احاطہ کرنے والی اس رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک سال کے دوران غیر ملکی تارکین وطن نے 18981 جرائم کا ارتکاب کیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق ان جرائم میں قتل، منشیات فروشی، منی لانڈرنگ، چوری، بدفعلی، تشدد اور دیگر شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ان جرائم میں سے 60 فیصد مکہ کی حدود میں وقوع پذیر ہوئے تھے۔ ان جرائم میں زیادہ تر جرم منشیات فروشی اور شراب کی تیاری کے ہیں۔سعودی قوانین کے مطابق اگر کوئی تارک وطن کسی جرم میں قید ہوتا ہے تو وہ سزا کاٹنے کے بعد ملک بدر کردیا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق منشیات سے متعلق جرائم ان تمام جرائم کا 28 فیصد، شراب کی تیاری اور خرید وفروخت ہے ۔

TOPPOPULARRECENT