سعودیہ میں حرمین ہائی اسپیڈ ٹرین عوام کیلئے کھول دی گئی

جدہ ۔ 11 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کی تیز رفتار ریلوے کو آج عوام کیلئے کھول دیا گیا جس کے ذریعہ عمرہ اور حج پر آنے والے مسلمانوں کو مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ کے درمیان سفر کرنے میں آسانی ہوجائے گی۔ دی حرمین ہائی اسپیڈ ریل سسٹم مسافرین براہ جدہ کے ریڈسی پورٹ 450 کیلو میٹر کا راستہ 300 کیلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طئے کرے گی۔ مکہ اور مدینہ سے دو ٹرینیں فی ٹرین 417 مسافرین کو لیکر مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے روانہ ہوئیں۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق فی الحال دونوں جانب سے دو ٹرینیں چلائی جائیں گی۔ یاد رہے کہ 25 ستمبر کو شاہ سلمان نے حرمین ہائی اسپیڈ ریل کا افتتاح کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT