سعودیہ میں خواتین کیلئے فیشن ویک

ریاض ۔ 12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب نے اپنے اولین فیشن ویک کی شروعات کی ہے جس میں مشرقی وسطیٰ، برازیل، امریکی اور روسی ڈیزائنروں کو اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کا موقع مل رہا ہے۔ جنس کے اجتماع سے متعلق سعودی ثقافتی اصولوں کی مطابقت میں اس فیشن ویک میں صرف خواتین کا داخلہ رہے گا اور باہر سے کیمرے اندر لے جانے کی اجازت نہ ہوگی۔ پھر بھی یہ ایونٹ اس ملک میں ایک اور تازہ ترین تبدیلی ہے جہاں کئی دہوں سے نہایت قدامت پسند افراد حکمرانی کرتے آئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT