سعودیہ میں چار ’دہشت گرد‘ ہلاک سعودی فورسز کی کارروائی

ریاض ، 20 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی سکیورٹی فورسز نے ایک مسلح جھڑپ کے دوران چار عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق یہ جھڑپ عوامیہ شہر میں ہوئی۔ سرکاری نیوز ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے عوامیہ میں عسکریت پسندوں کے ایک ٹھکانے پر چھاپہ مارا اور اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں چار عسکریت پسند ہلاک ہوئے

ریاض ، 20 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی سکیورٹی فورسز نے ایک مسلح جھڑپ کے دوران چار عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق یہ جھڑپ عوامیہ شہر میں ہوئی۔ سرکاری نیوز ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے عوامیہ میں عسکریت پسندوں کے ایک ٹھکانے پر چھاپہ مارا اور اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں چار عسکریت پسند ہلاک ہوئے۔ اس نیوز ایجنسی کے مطابق ہلاک ہونے والے گزشتہ اتوار کو ایک سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت میں ملوث تھے۔ وزارت داخلہ کے ترجمان کے حوالے سے بتایا گیا کہ عوامیہ میں، ’’چار دہشت گرد ہلاک ہوئے جن میں عبدالعزیز بن احمد العسیری نامی فوجی کی ہلاکت کو مرکزی مشتبہ شخص بھی شامل ہے۔‘‘ اس آپریشن میں ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا۔ بیرونی خبررساں ادارہ ’اے ایف پی‘ کے مطابق العسیری گزشتہ اتوار کے روز اس وقت ہلاک ہوا جب فوجی افسران پر عوامیہ کے نزدیکی علاقے میں فائرنگ کی گئی۔

TOPPOPULARRECENT