Friday , July 20 2018
Home / Top Stories / سعودیہ میں 18 اپریل کو پہلا سنیما گھر کھلے گا

سعودیہ میں 18 اپریل کو پہلا سنیما گھر کھلے گا

ریاض ،5 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب میں تقریبا چار دہائی کے بعد دارالحکومت ریاض میں پہلا سینما گھر آئندہ 18 اپریل کو کھل جائے گا۔ دنیا میں سینما گھروں کی سب سے بڑی کمپنی اے ایم سی نے اعلان کیا ہے کہ اس ماہ کی 18 تاریخ کو وہ سعودی عرب میں اپنا پہلا سینما گھر کھولے گی۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں گذشتہ 35 سالوں سے سینما گھروں پر پابندی تھی اور مملکت میں کئی دہائیوں میں کھلنے والا یہ پہلا سینما گھر ہوگا۔اے ایم سی کے ترجمان رائن نونان نے بتایا کہ اس حوالہ سے سعودی حکومت کے پبلک انویسمنٹ فنڈ کی ایک ذیلی کمپنی اور اے ایم سی کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے اور سعودی عرب میں اے ایم سی کا پہلا سینما گھر دارالحکومت ریاض میں کھولا جائے گا۔تاہم اس سوال پر کہ کیا سینما گھروں میں خواتین کو جانے کی اجازت ہوگی یا ان کے علیحدہ سیٹوں کا تعین کیا جائے گا، ترجمان کا کہنا تھا کہ فی الحال یہ تفصیلات ظاہر نہیں کی جارہیں۔سرکاری میڈیا نے اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ سعودی عرب نے کل اس سلسلے میں اے ایم سی کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے جس کے مطابق اگلے پانچ برسوں کے دوران ملک کے 15 شہروں میں 30 سے 40 سینما ہال کھولے جائیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT