Friday , September 21 2018
Home / دنیا / سعودیہ پر حملے کیلئے میزائلس ایران نے سربراہ نہیں کئے : گارڈس

سعودیہ پر حملے کیلئے میزائلس ایران نے سربراہ نہیں کئے : گارڈس

تہران ۔ 27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایران کے انقلابی گارڈس نے آج ان الزامات اور دعوؤں کی تردید کی کہ ایران یمنی باغیوں کو ہتھیار سربراہ کررہا ہے جنہوں نے سعودی عرب پر کئی میزائل برسائے۔ دریں اثناء انقلابی گارڈس کے ایک سیاسی آفیسر یداللہ جوانی نے کہا کہ اس نوعیت کے دعوے کرنے کا سعودی عرب کا صرف ایک ہی مقصد ہے کہ عوام کی توجہ ان کی جانب سے (سعودی عرب) سے ہٹادی جائے کیونکہ یمن میں سعودی عرب ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہا ہے اور عوام کی توجہ منقسم کرنے کا یہ ایک اچھا موقع ہے۔ مسٹر یداللہ ان الزامات کا جواب دے رہے تھے جہاں سعودی نے الزام لگایا ہیکہ اتوار کے روز یمن کے حوثی باغیوں نے سعودی عرب پر جو میزائلس داغے ہیں وہ ایران کی جانب سے سربراہ کئے گئے تھے۔ یاد رہیکہ سعودی عرب نے گذشتہ دو تا تین سال کے اندر صیہونیوں اور امریکہ کے تعاون سے کئی حملے کئے ہیں جبکہ ظلم و جبر کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ مسٹر یداللہ نے مزید کہا کہ سعودی عرب کو اس بات کا غصہ ہیکہ یمن اپنا دفاع خود کرسکتا ہے۔ یہی نہیں بلکہ یمن نے خود اپنے میزائل بھی تیار کئے ہیں اور سعودی کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہا ہے۔ آج یمن کے پاس اپنا دفاع کرنے کی صلاحیت موجود ہے جو سعودی کو ہضم نہیں ہورہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT