Tuesday , December 11 2018

سعودیہ کا کئی سال بعد ’صوتی توپ‘ کی واپسی کا اعلان

جدہ ، 27 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کی حکومت نے کئی سال کے وقفے کے بعد مدینہ منورہ میں ماہ صیام اور عید کی علامت سمجھی جانے والی تاریخی یادگار ’’صوتی توپ‘‘ کی واپسی کا اعلان کیا ہے۔ تاریخی اہمیت کی حامل صوتی توپ کو رواں سال ( 1436ھجری) کے ماہ صیام کے موقع پر رمضان کے سحر و افطار اور پھر عیدالفطر کے اعلانات کیلئے استعمال کیا جائے گا

جدہ ، 27 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کی حکومت نے کئی سال کے وقفے کے بعد مدینہ منورہ میں ماہ صیام اور عید کی علامت سمجھی جانے والی تاریخی یادگار ’’صوتی توپ‘‘ کی واپسی کا اعلان کیا ہے۔ تاریخی اہمیت کی حامل صوتی توپ کو رواں سال ( 1436ھجری) کے ماہ صیام کے موقع پر رمضان کے سحر و افطار اور پھر عیدالفطر کے اعلانات کیلئے استعمال کیا جائے گا۔ سعودی میڈیا کے مطابق صدیوں تک مدینہ منورہ میں ماہ صیام کی اعلان کیلئے استعمال ہونے والی توپ کی واپسی کا فیصلہ وزیر داخلہ شہزادہ محمد بن نایف بن عبدالعزیز اور مدینہ منورہ کے گورنر شہزادہ فیصل بن سلیمان بن عبدالعزیز نے مشاورت سے کیا۔ حکومت کی جانب سے یہ احسن اقدام مدینہ منورہ کے مکینوں کے پرزور مطالبے پر کیا گیا کیونکہ کئی سال توپ کا استعمال نہ ہونے سے مدینہ منورہ کے مکین اس کی آواز کو ترس گئے تھے اور وہ باربار توپ کی واپسی کا مطالبہ کر رہے تھے۔ خیال رہے کہ مدینہ منورہ میں صوتی توپ کا استعمال صدیوں پرانی روایت رہی ہے۔ اس روایت کے تحت ماہ رمضان کا چاند دیکھے جانے کے بعد اس کا اعلان کرتے ہوئے توپ سے متعدد گولے داغے جاتے۔

TOPPOPULARRECENT