سعودیہ کے بعد عمان میں بھی خارجیوں کیلئے متعدد جابس بند

مسقط ، 15 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) خلیج میں بڑی تیزی سے برصغیر والوں کیلئے نوکریوں کے دروازے بند کئے جارہے ہیں۔ سعودی عرب میں 12 شعبوں کے جابس کیلئے فارن ورکرس پر امتناع عائد کئے بمشکل عشرہ گزرا ہے کہ عمان نے بھی 87 جابس کیلئے ’’خارجیوں کو ویزے‘‘ پر پابندی عائد کردی ہے۔ سعودیہ کے اقدام سے ہندوستانیوں کو زک پہنچی اور مسقط کی وزارت افرادی قوت کا فیصلہ بھی برصغیر کے ورکرس کیلئے بھاری پڑنے کا اندیشہ ہے۔ عمانی وزارت نے کہا کہ ویزوں پر امتناع عارضی نوعیت کا ہے لیکن اس میں توسیع کی جاسکتی ہے۔ ’ٹائمز آف عمان‘ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ امتناع والے جابس میں تارکین وطن کی بہتات اس اقدام کا سبب ہے۔

TOPPOPULARRECENT