Sunday , September 23 2018
Home / عرب دنیا / سعودیہ : 18 اپریل کو پہلی فلمی نمائش

سعودیہ : 18 اپریل کو پہلی فلمی نمائش

ریاض ۔ 7 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب میں فلموں کی نمائش کا نیا سلسلہ 18 اپریل سے شروع ہونے جارہاہے جس میں اولین نمائش فلم ’’بلیک پینتھر‘‘ یعنی کالے چیتے کی ہوگی۔یہ فلم الریاض شاہ عبداللہ مالیاتی مرکز میں دکھائی جائیگی جہاں620 لوگوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے ۔ اس فلمی نمائش کے ساتھ ہی سعودی عرب میں دہائیوں بعد سینما کے باقاعدہ جشن کا آغاز ہو جائے گا۔فلم میں جنگجو کا کردار ادا کرنے والی ادارکارہ لوبیتا نیونجو کے حوالے سے العربیہ نے خبر دی ہیکہ وہ توقع رکھتی ہیں کہ یہ فلم افریقہ کے بارے میں عمومی تاثر کو تبدیل کرنے میں اہم کردار ادا کریگی۔ عام تاثر یہ ہے کہ افریقہ ایک غریب ملک ہے مگر اس فلم میں افریقہ کو دولت مند دکھایا جائیگا اور اس کی طرف سفر کی ترغیب دی جائیگی۔ امریکی فلم ساز کمپنی ‘AMC’ وہ پہلی غیرملکی کمپنی جسے سعودی عرب میں اپنی فلمیں نمائش کے لیے پیش کرنے کا اجازت نامہ جاری کیا گیا ہے ۔ یہ کمپنی آئندہ پانچ سال کے دوران سعودی عرب میں 40 سینما ہاؤس بھی تعمیر کرے گی۔

TOPPOPULARRECENT