Friday , May 25 2018
Home / عرب دنیا / سعودی اتحادی فوج کا یمن میں حملہ ، دو ہلاک

سعودی اتحادی فوج کا یمن میں حملہ ، دو ہلاک

دبئی، 8مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی فوج نے شمالی یمن میں فضائی حملے کئے جس میں ایک خاتون اور ایک لڑکی کی موت ہو گئی ہے ۔مقامی لوگوں نے کہا کہ حوثی باغیوں کے گڑھ سعدہ شہر کے قریب کل فضائی حملے کیے گئے جس میں دو افرادہلاک اور ایک ہی خاندان کے کئی بچے زخمی ہوئے ہیں۔فضائی حملے میں زخمی ایک مقامی رہائشی حلال احمد صالح نے کہا کہ ان کے گھر میں تین افراد زخمی ہوئے ہیں اور ان کے والد کے گھر کا ایک رکن زخمی ہوا ہے ۔واضح رہے کہ یمن میں گزشتہ کئی برسوں سے جاری تشدد میں دس ہزار سے زیادہ لوگ مارے گئے ہیں اور 20لاکھ سے زیادہ لوگ بے گھر ہوئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT