Wednesday , August 15 2018
Home / Top Stories / سعودی اتحادی فوج کا یمن کے شہر حدیدہ پر حملہ

سعودی اتحادی فوج کا یمن کے شہر حدیدہ پر حملہ

In this photo taken on Tuesday, Aug. 9, 2016, smoke rises after Saudi-led airstrikes hit a food factory in Sanaa, Yemen. (AP Photo/Hani Mohammed)

عدن : یمن میں حوثی ملیشیا کے زیر تسلط الحدیدہ بندرگا ہ کا قبضہ دوبارہ حاصل کرنے کے لئے سعودی اتحاد ی فوج اور باغیوں کے درمیان گھمسان کی جنگ جاری ہے ۔سعود ی عرب او رمتحدہ عرب امارات نے یمنی ساحلی شہر حدیدہ پر حوثیو ں کے خلاف تین سال سے جاری جنگ کا سب سے بڑا حملہ کردیا ۔

عرب ٹیلی ویژن الجزیرہ کے مطابق حدید ہ میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی گئی جب کہ ان کے خلاف یمن کی زمینی جوج نے بھی حصہ لیا ۔یمن کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہیکہ حکومت نے ساحلی شہر حدیدہ سے حوثی ملیشیا کو ختم کرنے کے لئے پر امن اور سیاسی اقدامات اٹھائے ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ حدیدہ کی حو ثیوں کے خلاف جاری جنگ میں ایک اہم پیش رفت ہے۔

جنہوں نے بین الاقوامی ایجنڈہ کے تحت یمن کو ہائی جیک کیا تھا ۔بیان میں مزید کہا گیا کہ حدیدہ کی بندر گاہ کی آزادی سے حوثی باغیوں کے زوال کا وقت شروع ہوگیا او راب باب المند ب اسٹریٹ میں جہاز رانی کو محفوظ بنایا جائے گا ۔

الجزیرہ کے مطابق اقوام متحدہ نے یمن میں مزید انسانی بحران سے بچنے کیلئے حکومت اور حوثی ملیشیا کے درمیان معاہدہ کی کوششیں کیں او رخبر دار کیا تھا کہ اگر یہ حملہ ہواتو یمن میں خوراک ،صحت او رفیول کا بحران پیدا ہوسکتا ہے ۔اقوام متحدہ کی جانب سے خبردار کیا سعودی عرب کی اتحادی او ریمنی حکومتی فورسز کی جانب سے حدیدہ پر حملہ سے تقریبا ۲؍ لاکھ ۵۰؍ ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوسکتے ہیں ۔ او راس کی وجہ سے بد ترین انسانی المیہ پیدا ہونے کا خدشہ ہے ۔

TOPPOPULARRECENT