Tuesday , January 23 2018
Home / دنیا / سعودی اور فرانسیسی کمانڈوز کی مشترکہ مشقیں

سعودی اور فرانسیسی کمانڈوز کی مشترکہ مشقیں

پیرس۔14 اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) سعودی عرب اور فرانس کی مسلح افواج کے کمانڈو یونٹوں نے فرانسیسی پہاڑی علاقہ الپ میں مشترکہ مشقیں شروع کردی ہیں۔سعودی شاہی بری فوج کے کمانڈو، چھاتہ بردار اور خصوصی فورسز کے یونٹ فرانسیسی کمانڈوز کے ساتھ ان مشقوں میں مشغول ہیں۔ فرانسیسی کمانڈر میجر نے کہا کہ مشقوں کے دوران جسمانی تربیت، ٹھنڈے موسم او

پیرس۔14 اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) سعودی عرب اور فرانس کی مسلح افواج کے کمانڈو یونٹوں نے فرانسیسی پہاڑی علاقہ الپ میں مشترکہ مشقیں شروع کردی ہیں۔سعودی شاہی بری فوج کے کمانڈو، چھاتہ بردار اور خصوصی فورسز کے یونٹ فرانسیسی کمانڈوز کے ساتھ ان مشقوں میں مشغول ہیں۔ فرانسیسی کمانڈر میجر نے کہا کہ مشقوں کے دوران جسمانی تربیت، ٹھنڈے موسم اور قدرتی ماحول میں خود کو ڈھالنے پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے گی۔سعودی کمانڈوز کے ساتھ تربیت سے فرانسیسی کمانڈوز کو بھی جنگی حربوں کا نیا تجربہ حاصل ہوگا۔ سعودی کمانڈر میجر فہد بن ضاحم العتیبی نے بتایا کہ ’شمرخ1‘ فرانسیسی فوج کیساتھ ماضی کی مشقوں ہی کا حصہ ہے اور اس کا مقصد ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنا ہے

TOPPOPULARRECENT