Wednesday , February 21 2018
Home / ہندوستان / سعودی اور یو اے ای کے ایرپورٹس بندرگاہوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی

سعودی اور یو اے ای کے ایرپورٹس بندرگاہوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی

صنعا ۔ /7 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) یمن کے ایرانی پشت پناہی کے حامل حوثی باغیوں نے جوابی کارروائی کے طور پر متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کی بندرگاہوں و ایرپورٹس کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ۔ باغیوں کے سیاسی آفس سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یمنی زمین ، سمندر اور فضائی سرحدوں کو بند کرنے کے خلاف ہم بھی جوابی کارروائی کا حق رکھتے ہیں ۔ لہذا سعودی عرب اور یو اے ای کے تمام ایرپورٹس ، بندرگاہوں ، سرحدی راستوں کو راست نشانہ بنایا جائے گا ۔ یمن میں سعودی زیرقیادت اتحادی افواج 2015 ء سے حوثی باغیوں کے خلاف لڑائی میں مصروف ہے ۔

TOPPOPULARRECENT