Thursday , November 23 2017
Home / عرب دنیا / سعودی ایرلائنز کو لینڈنگ کی اجازت نہ دینے قطر کی تردید

سعودی ایرلائنز کو لینڈنگ کی اجازت نہ دینے قطر کی تردید

دوحہ ۔ 21 اگست (سیاست ڈاٹ کام) قطر نے آج ان خبروں کی شدید طور پر مذمت کی جہاں یہ کہا جارہا ہیکہ قطر نے سعودی عرب کی پروازوں پر امارات میں لینڈنگ کرنے امتناع عائد کردیا ہے تاکہ مسلم عازمین حج مکہ روانہ ہوسکیں۔ ریاض میں حکام نے قطر پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ سعودی عرب کے طیاروں کو لینڈنگ کی اجازت نہیں دے رہا ہے۔ سعودی عرب ایئرلائنز نے اتوار کے روز کہا تھا کہ قطری حکام نے قطری عازمین حج کو مکہ لے جانے والے ایک طیارہ کو حمد انٹرنیشنل ایرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت نہیں دی تھی۔ مذکورہ پرواز ان چنندہ پروازوں میں سے ایک تھی جس کے ذریعہ قطری شہری مکہ روانہ ہونے والے تھے جس نے گذشتہ ہفتہ اپنی سرحدیں عازمین حج کے لئے کھول دی تھی۔ یاد رہیکہ قطر کے ساتھ سعودی نے اپنے سفارتی تعلقات دو ماہ قبل منقطع کرلئے تھے جس کے بعد اب تک بحران کی یکسوئی کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے۔

 

TOPPOPULARRECENT