Thursday , October 18 2018
Home / Top Stories / سعودی باشندہ 30 برس سے نیند کی نعمت سے محروم

سعودی باشندہ 30 برس سے نیند کی نعمت سے محروم

ریاض ۔ 19 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) باحہ کا ایک سعودی باشندہ عجیب و غریب مشکل سے دوچار ہے۔ بعض لوگ اسے افسانہ کہہ سکتے ہیں۔ کئی لوگ اسے کہانی کہہ سکتے ہیں۔ اس سعودی شہری کی مشکل یہ ہیکہ وہ 30 برس سے نیند کی نعمت سے محروم ہے اور مسلسل جاگ رہا ہے۔ ہر مرتبہ سونے کی کوشش کرتا ہے لیکن نیند ہے جو اسے نہیں آرہی ہے۔ اس سعودی شہری کا مسئلہ اکثر لوگوں کو حیران کئے ہوئے ہے۔ ڈاکٹر حضرات اس کا مسئلہ حل کرنے سے قاصر ہوچکے ہیں۔ وہ نیند کے علاج کیلئے سفر پر سفر کئے چلا جارہا ہے مگر منزل تک نہیں پہنچ پایا۔

TOPPOPULARRECENT