Monday , January 22 2018
Home / Top Stories / سعودی جیل میں محروس 40 ورکرس رہا ، سشما کا بروقت اقدام

سعودی جیل میں محروس 40 ورکرس رہا ، سشما کا بروقت اقدام

ریاض ۔19 جولائی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) سعودی عرب کی ایک جیل سے 40 ہندوستانی ورکرس جو ایک سال سے قید و بند کی صعوبتیں جھیل رہے تھے ، جمعہ کے روز ہندوستان واپس آئے اور اُن کی رہائی کیلئے تمام تر کوششیں کرنے والی کوئی اور نہیں بلکہ وزیر خارجہ سسشما سوراج ہیں۔ 2 جولائی کو سشما سوراج کو ان ہندوستانی قیدیوں کی حالت زار کے بارے میں بتایا گیا تھا جن کا تعلق بہار اور راجستھان سے ہے ۔ انھوں نے فوری طورپر حرکت میں آتے ہوئے سودی عرب میں ہندوستانی سفیر سے رابطہ قائم کیا اور انھیں ہدایت کی کہ قیدیوں کی عاجلانہ رہائی کیلئے کوششوں کا آغاز کیا جائے اور اس کے بعد سفیر صاحب بھی حرکت میں آگئے اور سعودی حکام سے رابطہ قائم کرنے پر انھیں مثبت جواب ملا ۔

مذکورہ تمام ورکرس سعودی عرب کے مقدس شہر مکۃ المکرمہ کی نیسما اینڈ پارٹنرس کمپنی میں برسرکار تھے اور 12 جون 2013ء کو ایک عدالت عالیہ کے حکم پر انھیں دو ماہ کے لئے جیل میں ڈال دیا گیا تھا لیکن سشما سوراج کی بروقت مداخلت سے کمپنی نے تمام 40 ورکرس کو واپس بھیجنے کا کرایہ بھی برداشت کیا ۔ سشما سوراج نے نہ صرف اُن ورکرس کی رہائی کیلئے بروقت اقدامات کئے بلکہ دنیا میں جہاں جہاں بھی ہندوستانی مشن ہیں اور جہااں ہندوستانی شہری قید و بند کی صعوبتیں جھیل رہے ہیں ، انھیں ہدایت کی ہے کہ وہ اُن کے بارے میں وزارت خارجہ کو مکمل تفصیلات فراہم کرے جس کے بعد حکومت اُن سب کو رہا کروائے گی ۔

TOPPOPULARRECENT