Sunday , December 17 2017
Home / عرب دنیا / سعودی حکمران کو ’’تاریخی مسلم ۔ امریکہ چوٹی کانفرنس‘‘ سے اُمید

سعودی حکمران کو ’’تاریخی مسلم ۔ امریکہ چوٹی کانفرنس‘‘ سے اُمید

ریاض 15 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سعودی حکمران ملک سلمان نے آج اُمید ظاہر کی کہ اتوار کے دن عرب اور مسلم ممالک اور صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کے درمیان چوٹی کانفرنس کے انعقاد سے رواداری کو فروغ حاصل ہوگا اور تعلقات میں مزید استحکام آئے گا۔ چوٹی کانفرنس ٹرمپ کے دورے کے موقع پر تین فورموں کی اُن سے ملاقات کے ذریعہ منعقد کی جائے گی۔ جنوری میں اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد ٹرمپ کا یہ اولین بیرونی دورہ ہوگا جس میں وہ سب سے پہلے سعودی عرب میں توقف کریں گے۔ ٹرمپ پر اکثر الزام عائد کیا جاتا ہے کہ وہ اسلام کے خوف میں اضافہ کررہے ہیں لیکن اُن کے قریبی ساتھیوں نے سعودی عرب کے دورے کے اُن کے فیصلے کو عالم اسلام کے ساتھ امریکہ کے تعلقات بہتر بنانے کے پروگرام کا ایک حصہ قرار دیا ہے۔ خلیجی تعاون کونسل کے 6 رکن ممالک ترکی، آذربائیجان، نائجیر اور انڈونیشیا چوٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے جبکہ 18 ممالک کو چوٹی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT