Wednesday , June 20 2018
Home / عرب دنیا / سعودی خواتین کو اب بائیک چلانے کی بھی اجازت ؟

سعودی خواتین کو اب بائیک چلانے کی بھی اجازت ؟

ریاض،13جون(سیاست ڈاٹ کام)قدامت پرست سعودی عرب تیزی سے اپنے سماج کو مغربی ماڈل میں ڈھالنے میں مصروف ہے ۔ایک سال قبل تک سعودی خاتون کو چست جینز اور ہارلے ڈیوڈسن ٹی شرٹ پہنے ریاض اسپورٹس سرکٹ میں موٹربائیکس چلاتے دیکھنے کا تصور کرنا بھی مشکل تھالیکن 24 جون سے خواتین کے ڈرائیونگ کرنے پر عائد پابندی کے ختم ہونے سے قبل ہی کئی خواتین موٹرسائیکلس سکھانے والے نجی ادارہ (بائیکرز اسکلز انسٹیٹیوٹ) میں ہر ہفتے داخلہ لے رہی ہیں تاکہ موٹر سائیکل چلانا سیکھ سکیں۔31سالہ نورا جو کہ ان کا فرضی نام ہے ، نے بتایا: ”مجھے بچپن ہی سے بائیک چلانے کا شوق ہے ۔”واضح رہے کہ سعودی خواتین کو مردوں سے بہت سے معاملات میں اجازت درکار ہوتی ہے ۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے خواتین کے حقوق اور اختیارات پر پہلے سے موجود عائد پابندیوں کو کم کرنے کا آغاز گذشتہ برس سے کیا جس کے تحت گاڑی چلانے کی اجازت، بغیر محرم کے سعودی عرب میں داخلے کی اجازت، تفریح کیلئے گھر کی بجائے کھیل کے میدان میں جانے اور سینیما گھروں میں جانے کی اجازت شامل ہے ۔
دوسری جانب اس پابندی کے خاتمے کیلئے جدوجہد کرنے والی خواتین کی گرفتاری کی خبریں بھی سامنے آئیں۔یہی وجہ تھی کہ مصنوعی روشنیوں میں موٹر سائیکل چلانا سیکھنے والی خواتین میں سے کسی نے بھی اس کریک ڈاؤن پر بات نہیں کی۔یاماہا ورگو پر سوار نورا نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا”میں اپنے گھر والوں کو بائیکس چلاتا دیکھ کر بڑی ہوئی ہوں۔اب مجھے امید ہے کہ میں اتنی مہارت حاصل کر لوں گی کہ گلیوں میں بائیک چلا سکوں۔”

TOPPOPULARRECENT