Tuesday , July 17 2018
Home / عرب دنیا / سعودی خواتین کو ’’نوٹری‘‘ بننے کی پہلی بار اجازت

سعودی خواتین کو ’’نوٹری‘‘ بننے کی پہلی بار اجازت

ریاض ۔ 10 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سعودی خواتین کو سعودی عرب میں پہلی مرتبہ ’’نوٹری‘‘ بننے کی اجازت دی گئی جس میں 12 خواتین کو اس پیشہ میں کام کا آغاز کرنے کو کہا گیا۔ وزارتِ انصاف نے پیر کو یہ بات بتائی۔ یہ تحریک انتہائی مذہبی مملکت میں جون کو خواتین کی ڈرائیونگ پر امتناع کے بعد دوسرا قدم ہے جو مملکت میں جاری اصلاحات کا حصہ ہے۔ خواتین کو ٹوٹریز کے اختیار کے ساتھ ہی اب سعودی خواتین مختار ناموں کو قبول یا مسترد کرسکتی ہیں۔ کمپنیوں کے قیام کیلئے اسناد کی تصدیق، جائیدادوں کے حقوق کی منتقلی وغیرہ کا اختیار بھی انہیں حاصل ہوگیا ہے۔ وزارتِ انصاف نے یہ بات بتائی۔

TOPPOPULARRECENT