Tuesday , September 25 2018
Home / عرب دنیا / سعودی خواتین کے بینک اثاثوں کی مالیت 1 ارب ڈالر

سعودی خواتین کے بینک اثاثوں کی مالیت 1 ارب ڈالر

ریاض، 14 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب میں خواتین کے بینک اثاثوں کی مالیت ایک ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ یہ بات وزارت صنعت و تجارت کی دستاویزات میں ظاہر کئے گئے اعداد و شمار میں بتائی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت صنعت و تجارت کے پاس کاروباری خواتین کی رجسٹریشن صرف 7.3 فیصد ہے۔ خواتین کی معاشی سرگرمیوں میں شرکت بڑھانے کیلئے اس ماہ دارال

ریاض، 14 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب میں خواتین کے بینک اثاثوں کی مالیت ایک ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ یہ بات وزارت صنعت و تجارت کی دستاویزات میں ظاہر کئے گئے اعداد و شمار میں بتائی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت صنعت و تجارت کے پاس کاروباری خواتین کی رجسٹریشن صرف 7.3 فیصد ہے۔ خواتین کی معاشی سرگرمیوں میں شرکت بڑھانے کیلئے اس ماہ دارالحکومت ریاض کے علاوہ دمام اور جدہ میں خواتین کو معاشی شعبے میں متحرک کرنے کیلئے ورکشاپس کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے۔ ان میں سعودی خواتین کو معاشی میدان میں آنے کی ترغیب دی جائے گی۔ ورکشاپس میں ملک بھر سے تاجر حضرات کے علاوہ تاجر خواتین بھی بڑی تعداد میں شریک ہوں گی، جہاں سعودی تاجر خواتین کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے بھی تجاویز پر غور کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT