Sunday , September 23 2018
Home / عرب دنیا / سعودی خواتین کے غیرمناسب لباس کا ویڈیو وائرل ،صدرنشین الخطیب برطرف

سعودی خواتین کے غیرمناسب لباس کا ویڈیو وائرل ،صدرنشین الخطیب برطرف

ریاض ۔ 19 جون (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عربیہ نے انٹرٹینمٹ اتھاریٹی کے چیف کو اس وقت معطل کردیا جبکہ ان کے سرکس میں خواتین کو جسم ظاہر کرنے والے لباس میں ملبوس ویڈیو وائرل ہوگیا ۔ احمد الخطیب کو جو سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھاریٹی کے صدرنشین ہیں،کو شاہی حکم کے مطابق بغیر وضاحت عہدہ سے برطرف کردیاگیا۔ حکومت حمایتی ’’سبق نیوز‘‘ ویب سائیٹ نے بتایا کہ خطیب کو متنازعہ سرکس چلانے پر جس میں خاتون فنکار جسم کے خطوط ظاہر کرنے والے لباس میں ملبوس تھیں، کی وجہ سے عہدہ سے برطرف کیا گیا ہے جو وجوہات بتائے بغیر شاہی حکم کی تعمیل بتائی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT