Wednesday , December 19 2018

سعودی دارالحکومت میں دہشت گردی کے خطرہ پر چوکسی

ریاض 21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب نے حکومت کی زیرانتظام آرامکو کمپنی اور شاپنگ مالس کو جو ریاض میں واقع ہیں، چوکس رہنے کی ہدایت دی کیونکہ وزارت داخلہ کے بموجب ریاض پر دہشت گرد حملہ کا اندیشہ ہے۔ ترجمان جنرل منصور الترکی نے ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ ہمیں اطلاع ملی ہے کہ فوج کو چوکس کردیا جائے اور تمام ضروری حفاظتی انتظامات کئ

ریاض 21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب نے حکومت کی زیرانتظام آرامکو کمپنی اور شاپنگ مالس کو جو ریاض میں واقع ہیں، چوکس رہنے کی ہدایت دی کیونکہ وزارت داخلہ کے بموجب ریاض پر دہشت گرد حملہ کا اندیشہ ہے۔ ترجمان جنرل منصور الترکی نے ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ ہمیں اطلاع ملی ہے کہ فوج کو چوکس کردیا جائے اور تمام ضروری حفاظتی انتظامات کئے جائیں۔ معلومات حاصل کرنے کے بعد امکانی دہشت گرد حملہ کی کوشش کا پتہ چلا۔ تاہم اُنھوں نے مزید معلومات فراہم کرنے سے گریز کیا۔ سعودی عرب توانائی کے انفراسٹرکچر اور مغربی ممالک کے باشندوں پر دہشت گرد حملوں کے اندیشوں کا مقابلہ کررہا ہے۔ امریکی سفارت خانہ جو سعودی دارالحکومت میں ہونا چاہئے تھا، جدہ اور دہران سے اپنے خدمات انجام دے رہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT