Monday , November 19 2018
Home / عرب دنیا / سعودی زیرقیادت اتحاد کا یمن کے بندرگاہی شہر پر قبضہ

سعودی زیرقیادت اتحاد کا یمن کے بندرگاہی شہر پر قبضہ

صنعا ۔ 7 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) یمن کے فوجی عہدیداروں نے آج حدیدہ کے خط قبضہ کی دونوں جانب قبضہ کرلیا۔ امریکہ کی حمایت سے سعودی زیرقیادت اتحادی افواج نے باغیوں کے فوجی مورچوں پر فضائی حملے کئے اور اب ان کا قبضہ اہم بندرگاہی شہر پر ہوچکا ہے۔ ممکن ہیکہ امارات کی تربیت یافتہ فوج جو ’’دیو‘‘ کہلاتی ہے۔ اتحادی فوج کے اس حملہ میں شریک تھی۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے حمایت یافتہ شیعہ باغی حملہ کی شدت کی وجہ سے اپنے مورچے چھوڑ کر فرار ہونے پر مجبور ہوگئے اور حکومت یمن کا اس ساحلی قصبہ پر قبضہ بحال ہوگیا۔ اس حملہ میں بندوق بردار بحری جہازوں کے راستہ میں رکاوٹ پیدا کرنے کیلئے باغیوں نے ٹائر جلا کر رکاوٹ پیدا کی تھی۔ بیشتر شہری اس علاقہ سے فرار ہوچکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT