Monday , December 18 2017
Home / عرب دنیا / سعودی زیرقیادت اتحاد کی یمن کو امدادی پروازوں کی اجازت

سعودی زیرقیادت اتحاد کی یمن کو امدادی پروازوں کی اجازت

اقوام متحدہ دیگر اداروں کی 12 پروازوں کو صنعا تک آنے کی اجازت
ریاض ۔ 15 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سعودی زیرقیادت اتحاد نے جو یمن میں باغیوں کے خلاف جنگ کررہا ہے، کہا کہ انسانی بنیادوں پر امدادی پروازوںکی صنعا انٹرنیشنل ایرپورٹ تک رسائی کی اجازت دی گئی ہے۔ اور اس ایرپورٹ کو اقوام متحدہ کی پروازوں کیلئے ایرپورٹ کھول دیا جائے گا۔ پیر کے دن سے دیگر امدادی اداروں کیلئے بھی ایرپورٹ کھول دیا جائے گا۔ ایرپورٹ باغیوں کے زیرقبضہ دارالحکومت صنعا میں ہے جسے منگل کے دن سے بند کردیا گیا تھا جبکہ سعودی زیرقیادت اتحاد کے جیٹ طیاروں نے صنعا کے اطراف فضائی حملوں کا آغاز کیا تھا اس کے بعد اقوام متحدہ کی ثالثی سے جاری یمنی حکومت اور حوثی باغیوں کے درمیان مذاکرات بھی معطل ہوگئی تھیں۔ سعودی زیرقیادت مخلوط اتحاد نے کہا کہ روزانہ اقوام متحدہ کی اور دیگر گروپس کی 12 پروازیں صنعا ایرپورٹ پر اتریں گی تاہم انتباہ دیا کہ اسے پیشگی اطلاع دی جانی چاہئے تاکہ ایرپورٹ کے ارکان عملہ کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔ سعودی زیرقیادت اتحاد کے اس بیان میں مسافر بردار طیارو ںکی پرواز کا کوئی تذکرہ نہیں کیا گیا ہے جنہیں قومی ایرلائنس یمنیا منتقل کردی ہے۔ منگل کے دن تک اس ایرلائنس کی پروازیں صنعا تک جاری تھیں۔ مخلوط اتحاد نے حوثی باغیوں پر مارچ 2015ء میں بم حملوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔ مخلوط اتحاد میں ایران حامی شورش پسندوں کی جانب سے صنعا اور وسطی و شمالی یمن کے وسیع علاقوں پر قبضہ کی وجہ سے صدر عبدالرب منصور ہادی صنعا سے فرار ہوگئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT