Thursday , April 26 2018
Home / عرب دنیا / سعودی زیرقیادت فضائی حملوں سے یمن میں 15 افراد ہلاک

سعودی زیرقیادت فضائی حملوں سے یمن میں 15 افراد ہلاک

صنعا۔ 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) یمن کے ایک قبائیلی عہدیدار نے کہا کہ سعودی زیرقیادت اتحادی فوج کے فضائی حملوں میں کم از کم 15 افراد بشمول بچے جنوب مغربی شہر تائیز میں ہلاک ہوگئے۔ عہدیدار کے بموجب آج کے فضائی حملے ضلع تمنت قدیر کے ایک مکان پر کئے گئے تھے جبکہ سعودی عرب کی تائید یافتہ سرکاری فوجوں اور ایران کے تائید یافتہ حوثی باغیوں کے درمیان گھمسان کی جنگ جاری ہے۔ سرکاری عہدیداروں نے کہا کہ سعودی زیرقیادت اتحادی افواج باغیوں کے ساتھ مارچ 2015ء کے برسرجنگ ہیں۔ اس جنگ میں تاحال 10 ہزار شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔ عالم عرب کا غریب ترین ملک قحط کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔ اقوام متحدہ کے عہدیداروں کے بموجب جنگ دنیا کا بدترین انسانی بحران ہے۔

TOPPOPULARRECENT