Saturday , November 25 2017
Home / عرب دنیا / سعودی زیرقیادت فضائی حملے یمن میں دو افراد ہلاک اور 13زخمی

سعودی زیرقیادت فضائی حملے یمن میں دو افراد ہلاک اور 13زخمی

صنعا۔14فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) سعودی زیر قیادت اتحاد کے فضائی حملوں میں کم از کم دو افراد کو ہلاک اور دیگر 15کو زخمی کردیا ۔ باغیوں کے زیرقبضہ علاقہ میں ہلاک ہونے والے افراد میں ایک 14سالہ لڑکا اور زخمیوں میں 15افراد شامل ہیں ۔ فیصل المصعوی نے کہا کہ ایک شخص اب بھی صنعا کے مشرق میں ایک عمارت کے ملبہ میں دبا ہوا ہے جس کی تلاش جاری ہے ۔ اتحاد نے فضائی حملے حوثی باغیوں پر مارچ سے شروع کررکھے ہیں ۔ اقوام متحدہ کے بموجب یمن میں خانہ جنگی کے دوران اتحادی فوجوں کے فضائی حملوں میں 6100سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں آدھے سے زیادہ شہری ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT