Tuesday , November 21 2017
Home / عرب دنیا / سعودی سرحدی راہداری پر یمنی باغیوں کا حملہ ناکام

سعودی سرحدی راہداری پر یمنی باغیوں کا حملہ ناکام

ریاض 23 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے جنوبی شہر الظہران کی یمن سے متصل سرحد پر واقع ایک رہداری پر یمنی باغیوں بالخصوص منحرف سابق صدر علی صالح کی وفادار ملیشیا نے حملے کی کوشش کی تاہم سعودی سرحدی محافظوں نے بروقت کارروائی کر کے علی صالح ملیشیا کا حملہ ناکام بنا دیا۔ذرائع سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے علی صالح ملیشیا کے جنگجو 16 گاڑیوں کے ہمراہ سرحدی گذرگاہ کی طرف بڑھ رہے تھے۔ سیکیورٹی فورسز نے کنٹرول ٹاورز اور دیگر جدید آلات کی مدد سے ان کی نقل وحرکت کا پتا چلا لیا جس کے بعد ان کے خلاف کارروائی کی گئی ۔ آپریشن چھ گھنٹے جاری رہا جس میں توپ خانے، ٹینکوں، اپاچی ہیلی کاپٹروں ٰ جنگی طیاروں نے حصہ لیا۔

TOPPOPULARRECENT