Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / سعودی سفیر سے مولانا شبیر نقشبندی کی ملاقات

سعودی سفیر سے مولانا شبیر نقشبندی کی ملاقات

حیدرآباد ۔ 24 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ ) : خادم الحرمین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے ہندوستان میں نمائندہ ہزاکسلینسی ڈاکٹر محمد سعود السطی سفیر مملکت سعودی عربیہ نے مولانا پیر سید شبیر نقشبندی افتخاری صدر کل ہند انجمن پیشوایان مذاہب کی ان کے حالیہ دورہ حیدرآباد کے موقع پر ہوٹل گرانڈ کاکتیہ بیگم پیٹ میں ہوئی تفصیلی ملاقات کے دوران حکومت سعودی عرب کی جانب سے دوبارہ حج و عمرہ کے لیے جانے والوں کے لیے ویزا فیس اور غیر معمولی انشورنس کے لزوم سے ہندوستانی مسلمانوں میں پیدا شدہ بے چینی اور بے قراری سے واقف کرواتے ہوئے کی گئی پر زور نمائندگی پر اس بات کا تیقن دیا ہے کہ وہ اس مسئلہ حل کے لیے ہمدردانہ غور اور نظر ثانی کے لیے خادم الحرمین و شریفین شاہ سلمان سے رجوع کرتے ہوئے اس خصوص میں مسلمانان ہند کے جذبات و احساسات کو پیش کریں گے ۔ مولانا پیر نقشبندی جو گذشتہ 40 سال سے ہند و سعودی آپسی تعلقات کے استحکام کے لیے اہم کردار ادا کررہے ہیں ۔ ڈاکٹر السطی سے کہا کہ اقطاع عالم کے لاکھوں فرزندان توحید دل کی گہرائیوں سے شاہ سلمان کی حجاج اکرام کے لیے کی جانے والی عظیم خدمات کی ستائش کرتے ہیں اور توقع کا اظہار کرتے ہیں وہ بے تحاشہ عائد کردہ اس ویزا فیس کے فیصلہ کو فوری اثر کے ساتھ واپس لیں گے تاکہ اب جب کہ ماہ محرم سے ہی عمرہ ویزا کی اجرائی کا آغاز ہوا ہے اس نئے انشورنس و دیگر مالی بار سے استثنیٰ دیا جائے گا تاکہ معاشی طور پر کمزور مسلمان بھی مکہ مکرمہ اور مدینہ طیبہ کی زیارت سے زیادہ سے زیادہ فیوض حاصل کرسکیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT