Friday , September 21 2018
Home / عرب دنیا / سعودی شاہی محفل میں احتجاج ، 11 شہزادے گرفتار

سعودی شاہی محفل میں احتجاج ، 11 شہزادے گرفتار

دبئی ۔ 6 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے ایک نیوز ویب سائیٹ نے کہا کہ 11 شہزادوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور ان کے خلاف شاہ کے ایک محل سے چلے جانے کے احکام پر تعمیل سے انکار کرتے ہوئے محل میں احتجاج کرنے کے الزام پر مقدمہ چلایا جائے گا ۔سبق ویب سائیٹ نے بعض گمنام عہدیداروں کے حوالے سے آج خبردی کہ شاہی خاندان کے تحفظ و سلامتی کے ذمہ دار نیشنل گارڈس کے ایک ڈیویژن کو ان شہزادوں کی گرفتاری کا حکم دیا گیا تھا ۔ اس ویب سائٹ کی خبروں کے مطابق شاہی قیدیوں کو حائر جیل خانہ کو منتقل کردیا گیا ۔ سعودی انٹلیجنس سرویس کی طرف سے چلایا جانے والی یہ جیل ،دارالحکومت ریاض کے جنوب میں واقع ہے جو سخت ترین سکیورٹی کیلئے مشہور ہے جہاں اکثر خطرناک مجرمین ، عسکریت پسندوں اور القاعدہ دہشت گردوں کو رکھا جاتا ہے ۔ سبق ویب سائیٹ کے مطابق یہ شہزادے اپنے ایک چچا زاد بھائی سے متعلق مقدمہ کے فیصلہ کے مطابق رقمی معاوضہ کی ادائیگی کا مطالبہ کررہے تھے ۔ انہوں نے شاہ سے اس فیصلہ کو واپس لینے کا مطالبہ بھی کیا جس کے ذریعہ شاہی خاندان کے ارکان کے برقی و آبرسانی بلس کی (سرکاری خزانوں سے ) ادائیگی کو معطل کردیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT