Saturday , November 17 2018
Home / عرب دنیا / سعودی شہروں میں موسلادھار بارش،ژالہ باری

سعودی شہروں میں موسلادھار بارش،ژالہ باری

جدہ10نومبر(سیاست ڈاٹ کام ) مملکت سعودی عرب کے بیشتر بڑے شہروں میں ہونے والی بارش سے زندگی معطل ہوکر رہ گئی ہے ۔ریاض ، الباحہ ، مکہ مکرمہ، طائف ، العرضیات ، اللیث، الخرمہ او رجدہ میں جمعہ کو موسلا دھار بارش ہوئی۔ ریاض میں ژالہ باری کا سلسلہ بھی رہا۔ دارالحکومت کی سڑکیں زیر آب آگئیں۔ سیلاب کے باعث شہر کے بیشتر انڈر پاس ڈوب گئے ۔ کئی سڑکوں پر ٹریفک معطل ہو کر رہ گیا۔ریاض محکمہ ٹریفک نے گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو مشرقی سرکلر روڈ کے انڈر پاس و چوراہو ں ، دیراب روڈ اور مغربی سرکلر روڈ کی طرف موڑ دیا۔ یہاں موسلا دھار بارش کی وجہ سے شاہراہیں بند ہوگئیں۔

TOPPOPULARRECENT