Tuesday , November 13 2018
Home / عرب دنیا / سعودی شہریوں کیلئے 4 شعبوں میں 15 ہزار ملازمتیں

سعودی شہریوں کیلئے 4 شعبوں میں 15 ہزار ملازمتیں

ریاض 10 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اقتصادی ماہرین نے توقع ظاہر کی ہے کہ مختلف قسم کا سامان اور اشیاء فروخت کرنے والے اداروں کی 12 سرگرمیوں کو سعودیانے کے دوسرے مرحلہ میں سعودیوں کو روزگار کے 15 ہزار مواقع مہیا ہوں گے۔ ان کی اوسط تنخواہ 4 ہزار ریال ہوگی۔ سعودی اخبار کے مطابق متعلقہ دوکانوں میں سے ایک دکان کی اوسط ماہانہ آمدنی کا تخمینہ 20 تا 25 ہزار ریال لگایا گیا ہے۔ وزارت محنت و سماجی بہبود نے 12 پیشوں اور سرگرمیوں کو سعودیانے کے دوسرے مرحلے کا نفاذ شروع کردیا۔ پہلے مرحلہ میں سعودیانے کی شرح 70 فیصد رکھی گئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT