Sunday , November 19 2017
Home / عرب دنیا / سعودی شہری کو سزائے موت ،جملہ تعداد 85 ہوگئی

سعودی شہری کو سزائے موت ،جملہ تعداد 85 ہوگئی

ریاض۔ 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب نے آج اپنے ہی ایک شہری کو قتل کی پاداش میں سزائے موت دی اور اس طرح جاریہ سال سزائے موت پانے والوں کی جملہ تعداد 85 ہوگئی۔ وزارت داخلہ کے ایک بیان کے مطابق حسین الموغافی کو اپنے ہی ایک ساتھی سعودی شہری کو بحث و تکرار کے دوران چاقو گھونپ کر قتل کرنے کا مرتکب پایا گیا۔ مکۃ المکرمہ کی حدود میں سزائے موت پر عمل آوری کی گئی جہاں سزائے موت مجرم کا سرقلم کرکے دی جاتی ہے۔ 2 جنوری کو دہشت گردی میں ملوث 47 افراد کو ایک ہی دن سزائے موت دی گئی تھی جو ایک ریکارڈہے۔

یمنی باغیوں کا وفدکویت روانہ
صنعاء۔ 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) یمن میں حوثییوں کے ایک ذمہ دار نے اعلان کیا ہے کہ یمن میں سیاسی تصفیے کے لیے کویت میں حالیہ مذاکرات میں شرکت کے لیے انقلابیوں (باغیوں) کا وفد چہارشنبہ کی شام کویت روانہ ہوگا۔حوثیوں اور معزول صدر صالح کے وفد کی جانب سے شرکت کرنے پر انکار سے قبل کویت مشاورت کا پیر کی صبح آغاز ہونا مقرر تھا۔عالمی سلامتی کونسل کے پانچ مستقل رکن ممالک کے سفیروں کی جانب سے باغیوں کے وفد کو ایک پیغام بھیجا گیا تھا جس میں ان سے کویت مذاکرات میں جلد پہنچنے اور ان تمام اندیشوں اور معاملات کو سامنے لانے کا مطالبہ کیا گیا جو وہ کویت ملاقات میں پیش کرنا چاہتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT