Monday , December 11 2017
Home / دنیا / سعودی شہزادہ منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار

سعودی شہزادہ منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار

بیروت ، 27 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک سعودی شہزادہ سمیت پانچ افراد کو منشیات کی بہت بڑی مقدارسعودی عرب کو اسمگل کرنے کے الزام میں بیروت ائیرپورٹ پر گرفتار کر لیا گیا۔ لبنان کے سکیورٹی عہدیداروں نے بتایا ہے کہ سعودی شہزادہ عبدال محسن بن ولید بن عبدالعزیزاور اُن کے چار ساتھیوں کو گزشتہ روز بیروت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اس وقت گرفتار کر لیا گیا جب انھوں نے بہت بھاری مقدار میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کی۔ سعودی شہزادہ اپنے نجی ہوائی جہاز سے بیروت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترا اور اپنے چار ساتھیوں کے ہمراہ اس وقت گرفتار کر لیا گیا جب اس کے چالیس صندوقوں میں کوکین اورخطرناک نشہ آور گولیاں ملیں۔ سعودی شہزادہ اس جہاز پر ریاض جانا چاہتا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ لبنان میں پکڑی جانے والی منشیات کی سب سے بڑی مقدار ہے۔ سعودی شہزادے کے طیارہ سے دو ٹن کپٹاگان گولیاں ملی ہیں، یہ نشہ آور گولیاں ہیں جن کے کھانے کے بعد انسان کو بھوک اور پیاس کا احساس نہیں رہتا، نیند ختم ہو جاتی ہے اور اس کو اپنے اندر بہت زیادہ طاقت کا احساس ہونے لگتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT