Wednesday , September 19 2018
Home / عرب دنیا / سعودی صحرائی علاقوں میں برفباری منظر سے محظوظ ہونے لوگ ٹوٹ پڑے

سعودی صحرائی علاقوں میں برفباری منظر سے محظوظ ہونے لوگ ٹوٹ پڑے

ریاض ۔ 5 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) صحارہ کے ریگستان میں برفباری کا واقعہ ابھی بھی لوگوں کے ذہن میں تازہ ہے جس کے بعد قدرت نے حضرت انسان کو ایک بار پھر چونکا دیا۔ جب سعودی عرب کے تبوک خطہ میں برفانی طوفان آیا جس نے پورے علاقہ میں سفیدی کی چادر بچھادی۔ اس کے بعد سعودی عرب کے شہریوں کو ایک ’’سفید سردی کے موسم‘‘ کا تجربہ بھی ہوا جب صحرائی علاقوں میں برفباری ہوئی۔ یہ دیکھ کر لوگ اپنے جوش و خروش کو نہیں روک سکے جس کی تصاویر سوشیل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئیں۔ ہمیشہ شدت کی گرمی کا سامنا کرنے والوں نے جب برفباری دیکھی تو وہ حیران رہ گئے اور انہوں نے اس سے بھرپور لطف اندوز ہونے کی ٹھان لی۔ قبل ازیں کہ برف پگھل کر ان کا مزہ کرکرا کردے۔ ماؤنٹ علاؤز کی جانب جانے والی سڑکیں خصوصی طور پر سب کی توجہ کا مرکز بن گئی تھیں جہاں برفباری کی وجہ سے ٹریفک جام کا منظر بڑا عجیب لگ رہا تھا جہاں ایک کے پیچھے ایک کاروں کی لمبی قطار دیکھی گئی۔

TOPPOPULARRECENT