Saturday , November 18 2017
Home / عرب دنیا / سعودی طیاروں کو لینڈنگ کی اجازت دینے سے قطر کا انکار

سعودی طیاروں کو لینڈنگ کی اجازت دینے سے قطر کا انکار

ریاض ۔ /20 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب نے آج کہا کہ قطر نے عازمین حج کو لے جانے کیلئے سعودی طیاروں کو دوحہ میں لینڈنگ کی اجازت نہیں دی ہے ۔ سعودی ایرلائینز کے ڈائرکٹر جنرل صالح الجسیر نے کہا کہ اب تک ہم قطری عازمین حج کو نہیں لے جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ قطر کے حکام نے یہ کہتے ہوئے طیاروں کی لینڈنگ کی اجازت نہیں دی کہ اب تک دفتری کام پورا نہیں ہوا ۔ حالانکہ یہ مرحلہ پہلے ہی مکمل کرلیا گیا ۔ سعودی عرب نے گزشتہ ہفتہ عازمین کیلئے اپنی سرحد دوبارہ کھول دی تھی اور کہا تھا کہ وہ قطری عازمین کو دوحہ تا مکہ مکرمہ ٹرانسپورٹ سہولت فراہم کرے گا ۔

TOPPOPULARRECENT