Wednesday , November 14 2018
Home / عرب دنیا / سعودی طیارہ کو حادثہ ،ہوا باز محفوظ

سعودی طیارہ کو حادثہ ،ہوا باز محفوظ

ریاض ۔ 13 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے صوبے عسیر میں گزشتہ روز سعودی فضائیہ کا ایک طیارہ فنّی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا۔یمن میں آئینی حکومت کی حمایت میں مصروف عرب اتحاد کے سرکاری ترجمان کرنل ترکی المالکی کے مطابق گزشتہ روز علی الاصبح ا تحادی افواج میں شامل سعودی فضائیہ کے ایک “ٹورنیڈو” لڑاکا طیارے میں اْس وقت فنّی خرابی پیدا ہو گئی جب وہ تربیتی مہم سے واپس آ رہا تھا۔المالکی نے بتایا کہ اس خرابی کے نتیجے میں طیارہ صوبے عسیر میں گر کر تباہ ہو گیا تاہم دونوں ہواباز محفوظ رہے۔

دولت اسلامیہ سعودی چوکی پر
دہشت گرد حملے کی ذمہ دار
قاہرہ، 13جولائی (سیاست ڈاٹ کام) انتہاپسند تنظیم اسلامی ریاست (آئی ایس) نے اتوار کو سعودی عربیہ میں صیانتی چوکی پر ہوئے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔دولت اسلامیہ کی آن لائن میڈیا سروس پر یہ اطلا ع دی گئی ہے۔ دولت اسلامیہ نے اپنے ویب سائٹ النبا پر بتایا کہ بریدہ شہر میں پولیس والوں پر ہوئے اس حملے میں اس کے تین جنگجو بھی ہلاک ہوگئے حالانکہ تنظیم نے اپنے دعوے کے حق میں کوئی ثبوت پیش نہیں پیش کیا ہے۔ تاہم سرکاری خبر رساں ادارہ ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب کے قاسم صوبہ کے بریدہ شہر میں اتوار کو ایک چوکی پر اچانک کئے گئے اس حملے میں ایک صیانتی محافظ اور ایک غیر ملکی شہری کی موت ہوگئی تھی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT