Tuesday , December 12 2017
Home / عرب دنیا / سعودی عرب ، مصر کے بعد عالم عرب کی دوسری بڑی فوج کا حامل ملک

سعودی عرب ، مصر کے بعد عالم عرب کی دوسری بڑی فوج کا حامل ملک

ریاض۔ 20 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) دنیا کی بہترین افواج میں سعودی عرب نے ایک نیا سنگ میل طئے کرتے ہوئے عرب دنیا کی دوسری مضبوط ترین فوج کا حامل ملک ہونے کا درجہ حاصل کرلیا ہے۔’’گلوبل فائر پاور‘‘ کے تیار کردہ جائزے کے مطابق جاریہ سال سعودی عرب نے بہترین افواج کے اعتبار سے مزید 4 پوائنٹس حاصل کرتے ہوئے 126 ملکوں میں 24 ویں بہترین فوج رکھنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ جب کہ عرب دنیا میں سعودی عرب ،مصر کے بعد دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔ گلوبل فائر پاور نے دنیا کی بہترین اور مضبوط افواج کے لیے 50 مختلف عوامل جائزہ لیا۔ ان میں نیوکلیئر اسلحہ کے بغیر عسکری میدان میں مہارت، تیاری، فوج کی تعداد، ٹینکوں، جنگی طیاروں اور فوج کے بجٹ جیسے عوامل شامل ہیں۔
سعودی عرب میں ایک اور سزائے موت ، جملہ تعداد 99
ریاض۔ 20 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب میں آج ایک اور ملزم کو جو قتل معاملہ میں ملوث تھا، سزائے موت دی گئی۔ اس طرح جاریہ سال اب تک سزائے موت پانے والوں کی جملہ تعداد 99 ہوگئی۔ ملزم حسن بن مبارک الامری نے بحث و تکرار کے دوران ایک دیگر سعودی شہری کو چاقو گھونپ کر ہلاک کردیا تھا۔ اسپا اسٹیٹ نیوز ایجنسی نے وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کئے گئے حوالے سے یہ اطلاع دی۔ یاد رہے کہ سعودی عرب میں منشیات کی اسمگلنگ، قتل، مسلح ڈکیتی، عصمت ریزی اور ناجائز جسمانی تعلقات جیسے جرائم پر سرقلم کرکے سزائے موت دی جاتی ہے۔ رمضان المبارک کے دوران سزائے موت دینے کا سلسلہ مسدود کردیا گیا تھا۔

 

یو اے ای کو امریکی ہتھیاروں کی فراہمی؟
واشنگٹن۔ 20 جولائی (سیاست ڈاٹ کام)امریکی وزارت خارجہ نے متحدہ عرب امارت کو 785 ملین ڈالر کے اسلحے کی فراہمی کی منظوری دے دی ہے۔ امریکی وزارت دفاع کے مطابق اس خلیجی ریاست کو ہتھیاروں کی فراہمی خطے میں عسکریت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کے بڑھتے خطرے کے تناظر میں کی جائے گی۔ اس سودے کے حوالے سے امریکی کانگریس کے پاس ایک ماہ کا عرصہ ہے اور اس دوران اس معاہدے پر اعتراضات کرنے کے علاوہ کانگریس اس فراہمی پر پابندی بھی لگا سکتی ہے۔ اس سودے کے تحت متحدہ عرب امارات کو امریکہ 14,000سے زائد بم اور دوسرا بارودی مواد فراہم کرے گا۔

TOPPOPULARRECENT