Monday , November 20 2017
Home / دنیا / سعودی عرب انسانیت کی مدد میں سب سے آگے:اقوام متحدہ کا اعتراف

سعودی عرب انسانیت کی مدد میں سب سے آگے:اقوام متحدہ کا اعتراف

اقوام متحدہ۔ 22 جون (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ نے سعودی عرب کو دنیا بھر میں انسانیت کی فلاح وبہبود کے لیے امداد دینے والا سب سے بڑا ملک قرار دیا ہے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کے ترجمان اسٹیفن ڈور جیک نے اخبار ’الشرق الاوسط‘سے بات کرتے ہوئے ریلیف سرگرمیوں میں حصہ لینے پرسعودی عرب کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب امداد دینے والے ممالک میں ہمیشہ پیش پیش رہا ہے۔اسٹیفن ڈور جیک کی جانب سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب آج چہارشنبہ کو سعودی نائب ولی عہد اور وزیردفاع شہزادہ محمد بن سلمان امریکہ کے دورے کے دوران یو این سیکرٹری جنرل بان کی مون سے بھی ملاقات کریں گے۔ ترجمان نے اس ملاقات کے حوالے سے بھی بعض سوالوں کے جواب دیے اورکہا کہ ملاقات میں دونوں رہ نما علاقائی اور عالمی امور پر بات چیت کریں گے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ شہزادہ محمد بن سلمان اور بان کی مون میں ہونے والی ملاقات میں سعودی عرب کی انسانی امداد کے موضوع پربھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT