سعودی عرب اور امارات کو فن لینڈ سے ہتھیاروں کی فروخت بند

ہیلسنکی 23 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) فن لینڈ نے کل رات دیر گئے اعلان کیاکہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو ہتھیاروں کی فروخت پر امتناع عائد کیا جارہا ہے اور برآمد کے نئے لائسنس جاری نہیں کئے جائیں گے کیوں کہ یمن میں انسانی بنیاد پر بحران پیدا ہوگیا ہے اور سعودی قونصل خانہ میں صحافی و مصنف جمال خشوگی کا قتل کا واقعہ پیش آیا ہے۔ اقوام متحدہ کے تحقیقات کنندوں میں مملکت سعودی عرب پر جنگی جرائم کے امکانات میں ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا ہے۔ ہزاروں شہری سعودی زیرقیادت اتحادی افواج کے حملے سے یمن میں ہلاک ہوچکے ہیں اور ہلاکتوں کا تسلسل ہنوز جاری ہے۔

TOPPOPULARRECENT