Monday , December 18 2017
Home / Top Stories / سعودی عرب اور یمن میں موسلادھار بارش ، 40 سے زیادہ افراد ہلاک

سعودی عرب اور یمن میں موسلادھار بارش ، 40 سے زیادہ افراد ہلاک

صنعا ۔ /14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) زبردست طوفانوں کی وجہ سے کم از کم 42 افراد گزشتہ ہفتہ سعودی عرب اور یمن میں فوت ہوگئے ۔ دونوں پڑوسی ممالک کے عہدیداروں نے کہا کہ 24 افراد شمالی یمن میں اور 18 افراد سعودی عرب میں زبردست بارش کی وجہ سے آنے والے سیلاب میں ہلاک ہوئے ۔ صیانتی ذرائع کے بموجب 10 افراد صوبہ امران میں جو یمن کے دارالحکومت صنعا کے شمال میں واقع ہے ہلاک ہوئے ۔ مزید کئی افراد لاپتہ ہیں ۔ سیلاب سے کئی مکانوں کو نقصان پہونچا ۔ امران اور حجاب میں سڑکیں کٹ گیئں ہیں ۔ یہاں 14 افراد زمین کھسکنے کے واقعات میں ہلاک ہوئے ۔ صوبہ حجاب کے علاقہ المہوت میں تالاب کا پشتہ ٹوٹ جانے سے زرعی زمین پر سیلاب آگیا اور پل ٹوٹ گئے ۔ سعودی عرب میں گزشتہ ہفتہ زبردست بارش سے ملک گیر سطح پر 18 افراد ہلاک ہوئے ۔شہری محکمہ دفاع کے بموجب ہلاکتوں کی یہ تعداد ملک گیر سطح پر ہے ۔ جس میں ریاض سے حاجی ، مکہ معظمہ ، مدینہ منورہ ، البہا ، اسیر ، نجران اور جزان کے علاقے شامل ہیں ۔ مہلوکین میں دو افراد جزان کے متوطن تھے جو یمن سے متصل تھے ۔ دو افراد پہاڑی ضلع کے تین علاقوں میں ہلاک ہوئے جبکہ یہاں سیلابی پانی بھرگیا ۔ خبررساں چیانل الاخباریہ کی ٹوئٹر پر رپورٹ کے بموجب سعودی ہلال احمر نے البہا میں ایک موت کی اطلاع دی ہے ۔ 27 افراد اسی علاقے میں موسلادھار بارش سے زخمی ہوگئے ۔ جاریہ ہفتہ بھی شدید بارش سے ریاض کے اسکولس کل سے بند کردیئے گئے ۔

TOPPOPULARRECENT