Thursday , February 22 2018
Home / دنیا / سعودی عرب ایران کی طاقت سے خبردار رہے: صدر روحانی

سعودی عرب ایران کی طاقت سے خبردار رہے: صدر روحانی

تہران ۔ 9 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایران کے صدر حسن روحانی نے سعودی عرب کو خبردار کیا ہے کہ تہران کو دھمکانے سے کچھ حاصل نہیں ہو گا۔ ایران کے صدر حسن روحانی نے چہارشنبہ کو اپنے بیان میں سعودی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت اور مقام کو جانتے ہیں۔ آپ سے زیادہ طاقتور لوگ بھی ایران کے عوام کا کچھ نہیں بگاڑ سکے۔ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے ہمیں نقصان پہنچانے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہیں ہوئے۔آپ ایران کو اپنا دشمن اور امریکہ اور اسرائیل کو اپنا دوست سمجھتے ہیں جو ایک اسٹریٹیجک اور تجزیاتی غلطی کر رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT