Friday , June 22 2018
Home / Top Stories / سعودی عرب: دنیا کے بلند ترین ٹاور کی تعمیر کا عنقریب آغاز

سعودی عرب: دنیا کے بلند ترین ٹاور کی تعمیر کا عنقریب آغاز

جدہ۔ 3 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں دنیا کے سب سے بلند ٹاور کی تعمیر کا بہت جلد آغاز ہورہا ہے۔اس کی لاگت کا تخمینہ ایک ارب 23کروڑ ڈالرز لگایا گیا ہے۔ یہ ٹاور ایک کلومیٹر طویل ہوگا اور یہ دبئی میں تعمیرشدہ چھے سو فٹ بلند برج خلیفہ کی جگہ لے گا۔گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق برج خلیفہ اس وقت انسانی ساختہ دنیا کا

جدہ۔ 3 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں دنیا کے سب سے بلند ٹاور کی تعمیر کا بہت جلد آغاز ہورہا ہے۔اس کی لاگت کا تخمینہ ایک ارب 23کروڑ ڈالرز لگایا گیا ہے۔ یہ ٹاور ایک کلومیٹر طویل ہوگا اور یہ دبئی میں تعمیرشدہ چھے سو فٹ بلند برج خلیفہ کی جگہ لے گا۔گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق برج خلیفہ اس وقت انسانی ساختہ دنیا کا سب سے طویل قامت ٹاور ہے۔جدہ میں بحیرہ احمر کے کنارے مملکت ٹاور کی تعمیر میں 57لاکھ مربع فٹ کنکریٹ اور 80ہزار ٹن اسٹیل استعمال ہوگی۔ اس میں ایک پانچ ستارہ ہوٹل ،اپارٹمنٹس ،دفاتر اور ایک آبزرویٹری ہوگی۔تاہم بالائی منازل پر کنکریٹ اور اسٹیل کو پہنچانا ایک چیلنج ہوگا۔

تاہم اس حوالے سے برطانوی اخبار ٹیلی گراف نے اسی ہفتے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ جب برج خلیفہ کی تعمیر کی جارہی تھی تو 60لاکھ مکعب فٹ کنکریٹ کو رات کے وقت درجہ حرارت کم ہونے پر ایک سنگل پمپ کے ذریعے اوپر چڑھایا جاتا تھا۔ اس طرح سعودی عرب میں بھی اس ٹاور کی تعمیر میں اس طریقہ کو استعمال کیا جاسکتا ہے۔اس کے علاوہ ساحل سمندر کے نزدیک ہونے کی وجہ سے نمکین پانی کے ساتھ ٹاور کے ڈھانچے کا کھڑا ہونا بھی ایک چیلنج ہوگا۔تکمیل کے بعد اس ٹاور کی 200منزلیں ہوں گی۔

TOPPOPULARRECENT