Friday , December 15 2017
Home / ہندوستان / سعودی عرب سے ایجنٹ کی حوالگی کیلئے کیرالا پولیس کی مساعی

سعودی عرب سے ایجنٹ کی حوالگی کیلئے کیرالا پولیس کی مساعی

الہ پوژہا۔ 28 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) کیرالا پولیس ضلع الہ پوژہا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص شمشاد بشیر کی سعودی عرب سے ملک بدری کی کوشش کررہے ہے جس نے ریاست کے تین نوجوانوں کو بھاری تنخوااہ پر ملازمت کا جھانسہ دیتے ہوئے سعودی عرب روانہ کیا تھا لیکن انہیں نہ صرف اینٹ کی بھٹی میں مزدوری پر رکھ دیا گیا بلکہ ان کے کفیل نے ایذا رسانی بھی کی تھی۔ کاٹم کلم کے پولیس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایس دیوا رامن نے پی ٹی آئی سے کہا کہ ’’ہم سعودی عرب میں ہندوستانی سفارت خانہ کو رپورٹ پیش کرچکے ہیں جس سے کہا گیا ہے کہ بشیر کو ملک بدر کیا جائے کیونکہ کیرالا میں اس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ہندوستان اور بیرونی ممالک کے تمام ایرپورٹس پر تلاشی کی نوٹس بھی جاری کردی گئی ہے۔ بشیر کا تعلق اس ضلع کے ٹاؤن ہری پد کے تحت موضع بھر کنپوژاہا سے ہے۔ اس نے تین نوجوانوں ابھیلاش گوپی، بی ویمل کمار اور بائجو بابو کو سعودی عرب کی سلور ووڈ کمپنی میں ڈیزل میکانکس اور آٹو موبائیل الیکٹریشنس کی ملازمت دلانے کا وعدہ کیا تھا۔ اس واقعہ کا ایک ملزم ونود کمار جو ایک پولیس افسر سے مفرور بتایا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT