Tuesday , December 12 2017
Home / Top Stories / سعودی عرب سے ایرانی سفارتی عملہ واپس

سعودی عرب سے ایرانی سفارتی عملہ واپس

ریاض ۔ 6 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے سرکاری میڈیا نے کہا ہے کہ تہران میں سعودی سفارتخانہ پر حملے کے بعد ایران سے مملکت کے سفارتی تعلقات منقطع کئے جانے کے بعد ریاض سے ایران کا تمام سفارتی عملہ آج اپنے وطن واپس ہوگیا ۔ سرکاری خبر رساں ادارہ ایس پی اے نے کہا کہ ریاض میں واقع ایرانی سفارتخانہ کے علاوہ جدہ کے ایرانی قونصل خانہ کا سارا عملہ ایک خانگی ایرانی طیارہ کے ذریعہ اپنے ملک واپس ہوگیا ۔ اس دوران ایران کے سرکاری نشریاتی ادارہ آئی آر آئی بی نے ان سفارت کاروں کی تہران میں آمد کیاطلاع دی اور مہر آباد میں اترنے والے ان کے طیارہ کی تصاویر دکھائی گئیں۔ ایرانی نائب وزرائے خارجہ نے 54 ایرانی سفارت کاروں اور ان کے ارکان خاندان کا ا ستقبال کیا ۔ سعودی عرب کے سفارت کار گزشتہ روز تہران کے ریاض واپس ہوچکے تھے۔ تہران میں سعودی عرب کے سفارتخانہ اور مشہد میں اس کے قونصل خانہ کو ہجوم کی جانب سے نذرآتش کئے جانے کے بعد سعودی عرب نے ایران سے اپنے سفارتی تعلقات منقطع کرلیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT